Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسمارٹ فون پر گرفت مضبوط ہونی چاہئے

نیوکاسل - - - - -نیوکاسل یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ آج کے جدید اسمارٹس فونز وغیرہ کے اندر خفیہ طور پر لگائے گئے حرکاتی سنسرز اتنے زیادہ موثر ہیں کہ ان کی مدد سے کوئی بھی ماہر ہیکر اس کے اندر موجود تمام تفصیلات اور پاسورڈز چرا سکتا ہے ۔ حد یہ کہ ہیکرز ایسے فون کے اندر موجود بینکاری کی تفصیلات بھی غائب کر سکتے ہیں ۔ نیوکاسل یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے یہ تحقیقی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک خاص قسم کی ڈیوائس سے ہیکرز مدد لیتے ہیں جو پن کوڈ چرانے میں ان چوروں کی مدد کرتے ہیں اور انہیں 70فیصد صحیح معلومات ایک لمحہ فراہم کر دیتے ہیں ۔ نیوکاسل یونیورسٹی کی سائنسداں ڈاکٹر مریم مہر نژاد کا کہنا ہے کہ آج کے بیشتر اسمارٹ فونز ، ٹیبلٹس اور اسی قسم کی دوسری چیزیں گوناگوں سنسرز سے لیس ہوتی ہیں اور یہی وہ چیزیں ہیں جو ہیکرز کیلئے مددگار اور معاون ثابت ہوتی ہیں ۔

شیئر: