Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈلیوری سروس سے منسلک سعودی کارکنوں میں اضافہ، غیر ملکی کم ہوگئے

رجسٹرڈ سعودی کارکنوں کی تعداد 60 ہزار 243 تک پہنچ گئی ہے (فوٹو: اخبار24)
سعودی عرب کے ڈلیوری سیکٹر سعودی کارکنوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
گزشتہ برس 2024 کی چوتھی سہ ماہی تک رجسٹرڈ سعودی کارکنوں کی تعداد 60 ہزار 243 تک پہنچ گئی۔
اخبار 24 کے مطابق ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی کی جانب سے جاری سروے رپورٹ میں کہا گیا کہ’ مملکت میں ڈلیوری سروس سے منسلک غیرملکیوں کی تعداد میں کمی دیکھی گئی۔‘
سروے میں مزید کہا گیا’ گزشتہ برس 2024 کے پہلی سہہ ماہی میں ڈلیوری سروس سے منسلک غیرملکی کارکنوں کی تعداد 1 لاکھ 52 ہزار 606 تھی جس میں سال کے آخر تک 20.65 فیصد کمی کے بعد غیرملکی کارکنوں کی تعداد ایک لاکھ 21 ہزار 86 رہ گئی۔‘
واضح رہے ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے ڈلیوری سیکٹر کے معیار کو بہتربنانے اور اس میں سعودی شہریوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کےلیے ضوابط مقرر کیے تھے۔
ضوابط کے تحت غیرملکی کارکنوں کےلیے لازمی ہے کہ وہ صرف ایسی ڈلیوری کمپنی میں کام کریں جو لائیٹ ٹرانسپورٹ (موٹرسائیکل) کی سہولت فراہم کرتی ہے۔
یہ پابندی گزشتہ برس کے آغاز میں عائد کی گئی تھی جس کا مقصد ڈلیوری سروس میں سعودی شہریوں کو زیادہ سے زیادہ کام کے مواقع فراہم کیے جاسکیں۔

 

شیئر: