سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور روسی ہم منصب سرگئی لاوروف نے بدھد کو ٹیلی فون پر رابطے کے دوران علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کے ایکس اکاونٹ پر بیان میں کہا گیا’ رابطے کے دوران دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔‘
مزید پڑھیں
-
سعودی وزیر خارجہ شام کے مسئلے پر غور کرنے کے لیے اردن پہنچ گئےNode ID: 882969
علاوہ ازیں سعودی وزیر خارجہ نے سرکاری دورے کے دوران سنگا پور کے وزیر خزانہ لارنس وونگ سے ملاقات کی ہے۔
سعودی وزیر خارجہ نے سعودی قیادت کی جانب سے تہنیتی پیغام پہنچایا، سنگا پورکی حکومت اورعوام کےلیے مزید ترقی اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے تعلقات، مشترکہ مفادات کی تکمیل کے لیے دوطرفہ تعاون کو جاری رکھنے کی اہمیت کا جائزہ لیا گیا۔
علاقائی اور بین الاقوامی ایشوز اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر خارجہ کے دفتر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل ولید السماعیل بھی موجود تھے۔