رمضان کے مہینے میں منہ اور دانتوں کی صحت کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے کیونکہ روزہ دار زیادہ وقت تک پانی نہیں پیتا۔
ڈاکٹر احمد الحجار جو پیریڈیونٹ سرجری اور دانتوں کے ماہر ہیں، نے ’سیداتی ڈاٹ نیٹ‘ کو اس حوالے سے بتایا کہ رمضان المبارک میں سانس کی بدبو کا مسئلہ عام ہے۔ اس کی وجہ منہ میں بیکٹیریا جمع ہونا، لعاب کی پیداوار میں کمی ہے۔ اس مسئلے کے خاتمے کے لیے ڈاکٹر احمد الحجار افطار کے بعد اور سونے سے پہلے کم سے کم دو یا تین بار دانت صاف کرنے کی تجویز دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ غرارے کرنے کا بھی کہتے ہیں۔ واضح رہے کہ نیند کے دوران لعاب کی پیداوار کم ہوجاتی ہے۔
مزید پڑھیں
-
بدلتے موسم میں بالوں کی حفاظت کیسے کریں؟Node ID: 655061
-
سوشل میڈیا پر وائرل اس تصویر میں آپ کو کیا دکھائی دے رہا ہے؟Node ID: 655796
-
اسلام کے شاندار ادوار تاریخ کے اوراق پرNode ID: 660036