یہ ڈاکٹر محمد الصلابی کی کتاب ہے جو دوسرے خلیفہ اسلام کی زندگی کا احاطہ کرتی ہے۔ (فوٹو: عرب نیوز)
ماہِ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی اپنے مذہب کے بارے میں زیادہ جاننے کے خواہشمند مسلمان ایسی کتابوں کا مطالعہ کر سکتے ہیں، جو انہیں اپنی شاندار تاریخ کو سمجھنے اور اپنے عقیدے سے محبت کرنے میں مدد دے سکیں۔
عرب نیوز نے چند ایسی کتابوں کی فہرست مرتب کی ہے جن کا اس مقدس مہینے میں مطالعہ کیا جا سکتا ہے۔
یہ ڈاکٹر محمد الصلابی کی کتاب ہے جو دوسرے خلیفہ اسلام کی زندگی کا احاطہ کرتی ہے۔ ان کی زندگی اہلِ اسلام کے لیے اسباق سے بھرپور ہے۔ انہوں نے مشکل حالات پر اسلامی تعلیمات کی روشنی میں جس مثالی انداز میں قابو پایا، وہ مسلمانوں کی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
نائنٹی نائن دا ہایئر پاور
یہ جوان سالہ سعودی مصنفہ اور شاعرہ علّا عواد کی کتاب ہے۔ یہ اپنے منفرد اندازِ فکر کے ذریعے قاری کو روحانی کا سفر پر لے جاتی ہے۔ شاعرہ نے 99 نظمیں لکھی ہیں اور ہر نظم خدا کی بڑھائی کو اجاگر کرتی ہے۔ ان میں سے ہر ایک نظم پڑھنے کے بعد قاری کو خدا کے ناموں کے حوالے سے کچھ نیا سیکھنے کو ملتا ہے۔
اسلام: اے شارٹ ہسٹری
یہ کرن آرم سٹرانگ کی کتاب ہے جو مذہب اسلام کے حوالے سے غلط فہمیوں کو واضح کرنے کے ساتھ ساتھ مذہب کے اصل جوہر سے پڑھنے والوں کو روشناس کراتی ہے۔ یہ کتاب صرف غیرمسلموں کے لیے نہیں بلکہ مسلمان بھی اس کے ذریعے اپنے عقیدے کے بارے میں بہت کچھ جان سکتے ہیں۔
لاتحزن
یہ عائد القرنی کی سیلف ہیلپ سے متعلق مشہور کتاب ہے جسے رمضان میں اپنے مطالعے میں شامل کرنا مسلمانوں کے لیے مفید ہو سکتا ہے۔
چونکہ ماہِ رمضان میں لوگ اپنے قول و فعل کو بہتر بنانے کے بارے میں فکرمند ہوتے ہیں۔ یہ کتاب قرآن و سنت کی روشنی میں آسانی سے سمجھ آنے والی قابل عمل ہدایات ہر مشتمل ہے۔
ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کے باعث اب اکثر مسلمانوں میں صحیفے سے قرآن کی تلاوت کی بجائے الیکڑانک ڈیوائسز پر تلاوت کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ اس حوالے سے ایک مسئلہ یہ ہے الیکٹرانک ڈیوائسز پر دستیاب نسخوں میں سے کئی درست نہیں ہیں۔
قرآن فار اینڈرائیڈ
’قرآن فار اینڈرائیڈ‘ ان لوگوں کے لیے بہترین ہے جو قرآن کی تلاوت اور اس کے مفاہیم سمجھنا چاہتے ہیں۔ اس ایپلیکشن میں متعدد تراجم کے ساتھ ساتھ ایسی آڈیو ریکارڈنگز بھی موجود ہیں، جن کی مدد سے اپنی قرآت بہتر کی جا سکتی ہے۔
ایپل اور اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم پر ایسی ہی ایک اور اپلیکشن ’قرآن لائٹ‘ بھی موجود ہے۔
قرآن ڈاٹ کام
’قرآن ڈاٹ کام‘ ان افراد کے لیے ایک مفید ویب سائٹ ہے جو قرآن کا مطالعہ آن لائن کرنا چاہتے ہیں۔