Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان کے آخری عشرے میں تہجد کی نماز کےلیے ہدایات

دعائے قنوت کا اہتمام کریں اور مختصر دعائیں کریں(فوٹو سبق)
سعودی عرب کے تمام علاقوں میں رمضان کے آخری عشرے کے دوران تہجد کی نماز ادا کی جائے گی۔ وزارت اسلامی امور و رہنمائی نے مساجد کے آئمہ کو ہدایات جاری کی ہیں۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق  وزارت اسلامی امور نے بیان میں مساجد کے آئمہ سے کہا ہے کہ وہ رمضان کے آخری عشرے میں تہجد کی نماز جماعت سے ادا کریں اور فجر کی اذان سے بہت پہلے تہجد ختم کرلیں تاکہ نمازیوں کو سحری میں زحمت نہ ہو۔
وزارت اسلامی امور نے ائمہ کو تحریری طور پر بھی یہ ہدایت بھی دی ہے کہ دعائے قنوت کا اہتمام کریں اور مختصر دعائیں کریں۔ مسنون دعاؤں کا خیال رکھیں۔
وزارت اسلامی امورکا کہنا ہے کہ بعض ائمہ طویل دعائیں کرتے ہیں اور دعاؤں کو نصیحتوں میں تبدیل کردیتے ہیں اور اونچی آواز میں دعائیں کرتے ہیں ،ایسا نہ کیا جائے۔

شیئر: