5سوڈانی فوجیوں کی شہادت پر افسوس ہے، اتحادی افواج
جمعرات 13 اپریل 2017 3:00
ریاض: یمن میں حوثی باغیوں اور علی صالح کے جنگجوؤں کے خلاف قائم عرب اتحادی افواج نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن میں اتحادی افواج کے ساتھ شامل سوڈانی فوج کے 5جوان شہید ہوگئے۔ سوڈانی فوجیوں کی شہادت پر اتحادی افواج کو نہایت دکھ اور افسوس ہواہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ سوڈانی افواج عرب اتحادی افواج کے ساتھ یمن میں دستوری حکومت کے ساتھ کام کر رہی ہے۔