Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دراندازوں کا یمنی سہولت کارگرفتار

دراندازوں کوپناہ دینے والا بھی قانون شکنی کا مرتکب قرار پاتا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
جازان ریجن میں  ہائی وے  سیکیورٹی فورسز نے سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کرتےہوئے مملکت آنے والے تین افراد کو نقل وحمل کی سہولت فراہم کرنے پرایک یمنی کوگرفتارکرلیاہے۔
عاجل نیوز نے ہائی وے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ ملزم دراندازوں کو سرحدی علاقوں سے نکال کرشہری آبادی میں لے جارہا تھا۔
ملزم کے خلاف مقدمہ قائم کرکے اسے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گا جبکہ تینوں دراندازوں کوڈی پوٹیشن سینٹر میں بھجوا دیا گیا ہے جہاں ان کے بارے میں تحقیقات کرنے کے بعد انہیں ڈی پورٹ کیا  جائے گا۔
دوسری جانب  جازان ریجن کے پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کرنا سنگین جرائم میں شامل ہے جبکہ غیر قانونی طورپرسرحد عبورکرکے مملکت میں گھس آنے والوں کو کسی بھی قسم کی پناہ فراہم کرنا یا انہیں نقل و حمل وروزگار کی سہولت فراہم کرنے والا بھی قانون شکنی کا مرتکب قرار پاتا ہے۔
دراندازوں کو پناہ دینا ، نقل وحمل یا روزگارہ فراہم کرنے والے کو 15 برس تک قید اور 10 لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا مقرر ہے جبکہ جس گاڑی کے ذریعے دراندازوں کو منتقل کیا گیا ہویا وہ گھرجہاں انہیں پناہ دی گئی ہووہ بھی بحق سرکار ضبط کرلیا جاتا ہے۔

شیئر: