سعودی انڈسٹریل سٹیز میں17 ہزار سے زیادہ خواتین کام کرنے لگیں
انڈسٹریل سٹیز سرمایہ کار خواتین کے لیے پرکشش ماحول فراہم کررہے ہیں(فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی وزیر صنعت و معدنیات بندر الخریف نے کہا ہے کہ ’17 ہزار سے زیادہ سعودی خواتین انڈسٹریل سٹیز میں کام کررہی ہیں‘۔
الاقتصادیہ کے مطابق سعودی وزیر صنعت نے کہا کہ ’انڈسٹریل سٹیز سرمایہ کار خواتین کے لیے پرکشش ماحول فراہم کررہے ہیں۔ یہاں چھوٹے چھوٹے منصوبوں اور کاروبار شروع کرنے والے سرمایہ کاروں کے لیے بہت کچھ ہے‘۔
ریاض ایوان صنعت و تجارت میں کاروباری خواتین کمیٹی کے زیر انتظام المشراق انشیٹو کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’صنعتی حکمت عملی کا مقصد ترقی یافتہ صنعتی ٹیکنالوجی کو اپنانا اور کم مہارت والے ہنرمندوں پر انحصار محدود کرنا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’صنعتی نظام اورمعدنیاتی انقلاب قومی صنعت کو جدید خطوط پر استوارکرنے اور معدنیاتی وسائل کے مثالی استعمال کے لیے کوشاں ہے‘۔