نئے رولز کی منظوری، ’120 روز بعد نام ای سی ایل سے خودبخود نکل جائے گا‘
نئے رولز کی منظوری، ’120 روز بعد نام ای سی ایل سے خودبخود نکل جائے گا‘
جمعہ 22 اپریل 2022 15:47
رانا ثنا اللہ کے مطابق اس وقت ای سی ایل میں چار ہزار 863 افراد کے نام موجود ہیں (فائل فوٹو: ٹوئٹر، پی ایم ایل این)
پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ’وفاقی کابینہ نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) کے حوالے سے نئے رولز کی منظوری دی ہے جس کے بعد 120 روز میں کوئی ثبوت سامنے نہ لائے جانے پر نام خودبخود نکل جائے گا۔‘
جمعے کو اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران اعدادوشمار بتاتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ’اس وقت ای سی ایل میں چار ہزار 863 افراد نے نام موجود ہیں۔‘