Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں کورونا کے نئے کیسز مسلسل 100 سے کم

چوبیس گھنٹے کے دوران 205 افراد صحت یاب ہوئے ہیں( فائل فوٹو اے ایف پی)
سعودی عرب میں اتوار 24 اپریل کو کورونا کے 100 سے کم  نئے کیسزسامنے آئے ہیں۔ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران 85 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
سبق نیوز نے سعودی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ’ زیرعلاج مریضوں میں سے مزید دو چل بسے۔ مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار 78 ہوگئی جبکہ نازک کیسز 48 رہ گئے۔
وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ’ کورونا کے نئے کیسز کے بعد مملکت میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 7 لاکھ 53 ہزار417 ہو گئی ہے‘۔
 اعداد وشمار کے مطابق’ مملکت میں چوبیس گھنٹے کے دوران 205 افراد صحت یاب ہوئے، صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 40 ہزار 672 تک پہنچ گئی ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ نئے کیسز میں سے زیادہ ریاض میں 23، جدہ اور مکہ مکرمہ میں 16،16، مدینہ منورہ میں 13، ابہا میں 5، دمام میں 4 اورطائف میں 2 مریض سامنے آنے ہیں‘۔
کورونا سے صحت یاب ہونے والوں میں جدہ  سرفہرست ہے جہاں 66 مریض شفا یاب ہوئے جبکہ مکہ میں یہ تعداد 54 ، ریاض میں 46، مدینہ میں 9، طائف میں 7 جبکہ ابہا اور دمام میں 6,6 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
واضح  رہے کہ سعودی عرب میں کورونا کی وبا پر کنٹرول کے بعد گزشتہ ماہ سے سے پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے۔ سماجی فاصلے کا اصول ختم کردیا گیا ہے۔ 

شیئر: