Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر مکہ کا مسجد الحرام میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ افطار 

اس موقع پر شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس بھی موجود تھے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے منگل کو مسجد الحرام میں تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کے ہمراہ افطار کیا ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ خالد الفیصل ہر سال رمضان کے کسی روزے کا افطار مسجدا لحرام میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ہمراہ کرتے ہیں۔ اس موقع پر حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس بھی موجود تھے۔ 

عمرہ سیکیورٹی فورس اور عسکری و سیکیورٹی کمانڈرز بھی موجود تھے(فوٹو ایس پی اے)

سیکیورٹی اہلکاروں کے افطار دسترخوان پر گورنرمکہ مکرمہ کے ساتھ عمرہ سیکیورٹی فورس کے کمانڈر میجر جنرل محمد البسامی اور عسکری و سیکیورٹی کمانڈرز بھی موجود تھے۔

شیئر: