جدہ : تیسرے دن بھی گرد وغبار، معمولات زندگی مفلوج
جمعرات 13 اپریل 2017 3:00
جدہ: جدہ میں آج جمعرات کو بھی گرد وغبار کا شدید طوفان رہا جس کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی متاثر رہی۔ 3دن سے جاری طوفان کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر رہی جبکہ مارکیٹیں وایران ہوگئیں۔ شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی کثیر تعداد نے ویک اینڈ اور بچوں کی تعطیلات کے باوجود دن گھروں میں بیٹھ کر گزارا۔ ساحل سمندر پر جمعرات کو صبح کے وقت اکثر ازدحام رہتا ہے جبکہ شام کو کورنیش پر شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی بڑی تعداد سیر وتفریح کے لئے آتی ہے مگر گرد آلود موسم کی وجہ سے کورنیش خالی رہا۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ جمعہ کو درمیانے درجے کا طوفان رہے گا۔