عیدالفطر پر سعودی عرب اور مشرق وسطٰی کے لیے 22 اضافی پروازیں
ایئرلائن کے شیڈول میں 22 نئی پروازوں کا اضافہ کیا جا رہا ہے (فوٹو: ایمریٹس)
ایمریٹس ایئرلائن عید الفطر کی آمد کے پیش نظر مملکت کے سات شہروں اور مشرق وسطٰی کے لیے اضافی پروازیں چلا رہی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ایئرلائن کے شیڈول میں 22 نئی پروازوں کا اضافہ کیا جا رہا ہے جن میں اضافی نشستیں بھی ہوں گی۔ مزید پروازوں میں اے 380 ایس اور بوئنگ 777 ایس بھی شامل ہوں گی جن کو 28 اپریل سے آٹھ مئی تک سعودی عرب کے شہروں کے علاوہ کویت، بیروت اور عمان کے لیے چلایا جائے گا۔
اسی طرح سعودی عرب میں ریاض سے باہر اور اندر طلب کو پورا کرنے کے لیے دو اور آٹھ مئی کو دو اضافی پروازیں بھی چلائی جائیں گی۔۔
جدہ کے لیے ایمریٹس پانچ اضافی پروازیں شامل کر رہی ہے جو بوئنگ 777 پر مشمتل ہوں گی جبکہ ایک موجودہ اے اے 380 کو اپ گریڈ کرتے ہوئے مکمل طور پر آپریشنل کیا جائے گا۔
اسی طرح مدینہ کے لیے چار مزید پروازیں چلائی جائیں گی جبکہ دمام کے مسافر عید کی چھٹیاں شروع ہونے پر 28 اپریل کو ایک اضافی پرواز بھی استعمال کر سکیں گے۔