ایمریٹس کا لائلٹی پروگرام ممبرز کے لیے دوگنا مائلز کا اعلان
ہفتہ 17 اکتوبر 2020 12:32
پیشکش کے تحت لائلٹی پروگرام ممبرز دگنا فائدہ حاصل کریں گے (فوٹو ایمیریٹس)
ایمریٹس اور فلائی دبئی کے ایوارڈ یافتہ لائلٹی پروگرام ایمریٹس سکائی وارڈز نے 20 برس مکمل کر لیے ہیں۔ اس موقع پر ایمریٹس سکائی وارڈز کی جانب سے 10 گنا تک بک کی جانے والی پروازوں پر دوگنا ٹیئر مائلز کی پیشکش کی ہے۔
ایمریٹس سکائی وارڈز کی پریس ریلیز کے مطابق اس پروگرام نے اپنی برانڈ پارٹنرشپس میں وسعت لانے کے لئے سرمایہ کاری میں اضافے کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی استعمال کی تاکہ دنیا بھر میں اس کے صارفین ریوارڈز حاصل کرنے کے ساتھ انہیں استعمال بھی کرسکیں ۔
لائلٹی پروگرام ممبرز کی تعداد دنیا بھر میں اب 27 ملین تک پہنچ چکی ہے جب کہ سال 2000 میں بننے والے 32 ہزار بانی ممبرز اب بھی فعال ہیں۔ اپنے آغاز کی 20 ویں سال کی سالگرہ کے موقع پر شرائط و ضوابط کے مطابق ایمریٹس سکائی وارڈز 10 دسمبر تک کسی بھی بک شدہ پرواز پر دو گنا ٹیئر مائلز پیش کررہا ہے جو 31 مارچ 2021 تک کے سفر کے لئے کارآمد ہوں گے۔ بانی ممبرز شرائط و ضوابط کے مطابق 10 دسمبر تک کسی بھی بک شدہ پرواز پر دو گنا ٹیئر مائلز اور دو گنا سکائی وارڈز مائلز حاصل کرسکتے ہیں جو 31 اگست 2021 تک کے سفر کے لئے کارآمد ہوں گے۔
ایمریٹس سکائی وارڈز کے ممبرز کا دنیا کے 180 سے زائد ممالک سے تعلق ہے جن میں برطانیہ کے 35 لاکھ ممبرز، امریکہ میں 27 لاکھ ممبرز، آسٹریلیا میں 20 لاکھ اور متحدہ عرب امارات میں 19 لاکھ ممبرز ہیں۔ پاکستان میں اس وقت سکائی وارڈز کے ممبرز کی تعداد ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد ہے۔
اس لائلٹی پروگرام میں تقریبا 200 پارٹنرز ہیں جن میں 16 ایئرلائنز، 100 سے زائد ہوٹل، 33 مالیاتی، 22 ریٹیل اور لائف اسٹائل جب کہ سات کار رینٹل پارٹنرز شامل ہیں۔
رواں سال، لائلٹی پروگرام نے سکائی وارڈز مائلز ڈاٹ کام کو متعارف کرایا جس میں برطانیہ اور امریکہ کے مقبول برانڈز سے آن لائن شاپنگ سمیت مائلز حاصل کرنے کے ایک ہزار سے زائد نئے طریقے شامل ہیں۔
ایمریٹس سکائی وارڈز ہوٹل کے ساتھ ممبرز دنیا کے 900 سے زائد مقامات پر قائم چار لاکھ سے زائد ہوٹلز سے مائلز حاصل کرسکتے ہیں اور ادائیگی کے لئے ایمریٹس سکائی وارڈز کے کریڈٹ کارڈ کو استعمال کرکے ایک رات میں ہی 2500 تک بونس مائلز حاصل کرسکتے ہیں۔
پریس ریلیز کے مطابق ایمریٹس اسکائی وارڈز کے سلور، گولڈ اور پلاٹینیئم ممبرز کے موجودہ سٹیٹس میں 12 ماہ کی اضافی توسیع کردی گئی ہے۔
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں