سعودی عرب کی طرف سے سری لنکا میں رمضان راشن پیکٹ تقسیم
سعودی عرب کی طرف سے سری لنکا میں رمضان راشن پیکٹ تقسیم
بدھ 27 اپریل 2022 21:18
رمضان راشن پروگرام سے دو ہزار 800 افراد کو فائدہ ہوا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی کے ماتحت انڈیا میں مذہبی اتاشی نے سری لنکا میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز افطار پروگرام نافذ کرایا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق افطار پروگرام سے دو ہزار 800 افراد کو فائدہ ہوا ہے۔
سری لنکا میں سعودی سفارتخانے کے ذریعے ناداروں اور غریبوں میں 300 رمضان راشن پیکٹ تقسیم کیے گئے۔ اس سلسلے میں مقامی، سرکاری اور نجی فلاحی انجمنوں اور مراکز کا تعاون حاصل کیا گیا۔
سری لنکا کے مسلمانوں نے رمضان راشن پیکٹ کی تقسیم پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کا شکریہ ادا کیا ہے۔