Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکر سے 30 ہزار ریال لوٹنے والے شہری پکڑے گئے

گرفتارملزمان کو ادارہ پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا(فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں جدہ پولیس نے ایک فلیٹ میں گھس کر لاکرسے 30 ہزار ریال لوٹنے والے چار سعودی شہریوں کوگرفتارکیا ہے۔
عاجل نیوز نے ریجنل پولیس کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’جدہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک علاقے میں چوری کی واردات ہوئی ہے‘۔
’نامعلوم افراد فلیٹ کا دروازہ توڑکراندرداخل ہوئے۔اسلحے کے زورپر اہل خانہ یرغمال بنا کر لاکرمیں رکھے 30 ہزارریال لوٹ لیے‘۔
ملزمان نے وہاں موجود گاڑی بھی چھینی اوراس میں بیٹھ کرفرار ہوگئے۔  
 پولیس نے بیان میں کہا کہ ’واردات کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے فوری طورپرملزمان کی تلاش شروع کردی‘۔ 
پولیس ٹیم جلد ملزمان کا سراغ لگانے میں کامیاب ہوگئی جن کی تعداد چار تھی۔
گرفتارملزمان کو ادارہ پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا جہاں ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ 

 

شیئر: