کولکتہ۔۔۔۔سیلفی کے شوق نے 3نوجوانوں کی جان لے لی۔ پولیس نے بتایا کہ یہ نوجوان بوگی کے دروازے پر کھڑے سیلفی اتار رہے تھے کہ اسی تیز رفتار مسافر ٹرین نے ہاوڑہ میں انہیں کچل دیا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ لوگ ٹرین میں سوار تھے اور دروازے کے قریب کھڑے ہوکر سیلفی بنارہے تھے کہ اس دور ان پٹری کے قریب لگی ہوئے بجلی کے کھمبے سے ٹکراکرٹرین سے نیچے جاگرے اور ٹرین کے نیچے آگئے۔انہیں سنبھالنے کیلئے 4نوجوان ٹرین سے اتر گئے اسی دوران سامنے سے آتی ٹرین نے انہیں کچل دیا چوتھا نوجوان بچ گیا۔ان کی عمریں 20سے30سال کے درمیان تھی۔