پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو عید الفطر پر مبارکباد دیتے ہوئے سعودی عرب کے دوران میزبانی پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
منگل کو وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ ’میں ولی عہد شہزدہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے میرے دورۂ سعودی عرب کے دوران پرجوش خیرمقدم اور میزبانی کی۔‘
مزید پڑھیں
-
شاہ سلمان اور ولی عہد کی اسلامی ممالک کو عید الفطر کی مبارک بادNode ID: 665856
انہوں نے لکھا کہ ’پاکستان اور سعودی عرب باہمی تعاون اور روابط کے نئے عہد میں داخل ہو چکے ہیں۔‘
’سعودی فرمانروا عزت مآب شاہ سلمان، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی عرب کے عوام کو عید مبارک۔‘
I wish to thank HRH Crown Prince Mohammed bin Salman for the warm welcome & gracious hospitality during my visit. Pakistan & Saudi Arabia have entered into a new era of deeper engagement & cooperation. Eid Mubarak to His Majesty King Salman, HRH the Crown Prince & people of
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 3, 2022