Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اکاؤنٹنگ کے ادارے اور آذربائیجان میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے لیے باکو میں تقریب کا انعقاد کیا گیا(فوٹو ایس پی اے)
سعودی سرکاری اکاؤنٹنگ کے ادارے اور آذربائیجان کے چیمبر آف اکاؤنٹنگ نے جمعے کو باکو میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
مملکت کی جانب سے ادارے کے سربراہ ڈاکٹر حسام العنقری اورآذربائیجان کی جانب سے چیمبرکے چیئرمین نے دستخط کیے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے حوالے سے باکو میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سعودی سفیر ڈاکٹر حمد بن عبداللہ بن خضیر بھی شریک تھے۔ 
ڈاکٹر حسام العنقری نے مفاہمتی یادداشت کے اہداف  کے حوالے سے کہا کہ ’اس کا اہم مقصد مالیاتی امور پر نظر ثانی میں فریقین کے درمیان جاری تعاون کو مزید بہتر بنانا ہے۔ دونوں ملکوں کے ماہرین اپنے یہاں رائج قوانین و ضوابط کے مطابق مالیاتی امور کی نگرانی کریں گے‘۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ ’مفاہمتی یادداشت دونوں ملکوں کے درمیان علاقائی و بین الاقوامی سطح پر تعاون کے فروغ کے لیے کیے جانے والے اسی جیسے دیگر معاہدوں کا حصہ ہے‘۔

شیئر: