لاہور آرٹس کونسل میں ہونے والے موسیقی کے مقابلوں میں 35 سال سے کم عمر کے گائیکوں نے حصہ لیا۔ تین مختلف مقابلوں میں تیس ایسے گلوکار منتخب ہوئے جن کے گانے آرٹس کونسل نے ریکارڈ کیے اور انہیں مارکیٹ میں لانچ کر دیا۔ اس ویڈیو میں رائے شاہنواز ان چند گلوکاروں سے ملوا رہے ہیں جو اس فہرست میں نام بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔