Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کانکنی کے 9  نئے منصوبوں میں 32 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری 

وزارت غیرملکی کمپنیوں کی 145 درخواستوں کا جائزہ لے رہی ہے( فوٹو الاقتصادیہ)
 سعودی وزیر صنعت ومعدنیات بندر الخریف نے کہا ہے کہ’ معدنیات اور کانکنی کے شعبوں میں 9 نئے منصوبے کے لیے 32 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری لائی جائے گی‘۔ 
الاقتصادیہ کے مطابق  انہوں نے کہا کہ ’سعودی وزارت صنعت و معدنیات کے مطابق غیرملکی کمپنیوں کی 145 درخواستوں کا جائزہ لے رہی ہے۔ یہ کمپنیاں مملکت میں معدنیات کی تلاش کے ٹھیکے حاصل کرنا چاہتی ہیں‘۔ 
سعودی وزر صنعت نے بتایا کہ’ ایک منصوبے کے تحت 4 ارب ڈالر سے زیادہ کے سرمائے سے سٹیل اور میٹل کمپلیکس قائم کیا جائے گا‘۔
راس الخیر میں کنگ سلمان انٹرنیشنل کمپلیکس برائے صنعت و سمندری خدمات کے تحت جہاز ساز فیکٹری کو سامان فراہم کیا جائے گا۔ دو ارب ڈالر کی لاگت سے الیکٹرانک گاڑیوں کی بیٹریاں تیار کرنے کی فیکڑی بھی لگے گی۔
انہوں نے کہا کہ سعودی وژن 2030 کے تحت یہ سرمایہ  کاری  وزارت توانائی اور وزارت سرمایہ کاری کے تعاون سے کی جارہی ہے۔
انہوں نے توقع ظاہر کی کہ’ اس سال سونے کی کانیں منصورہ اور مسرۃ  کام کرنے لگے گی۔ یہ مکہ مکرمہ ریجن میں ’معادن کمپنی‘ کے ماتحت کانوں میں سے ایک ہیں۔ اس پرمجموعی لاگت 880 ملین ڈالرسے زیادہ  ہوگی۔ اس کان سے سالانہ 250 اونس سونا اور چاندی حاصل  کی جائے گی‘۔ 
یاد رہے کہ 9 سے 12 مئی 2022 کے دوران جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں معدنیاتی سرمایہ کاری کانفرنس منعقد ہوگی۔ سعودی عرب کی نمائندگی وزارت صنعت و معدنیات کرے گی۔ اس کانفرنس میں مملکت میں کانکنی کے امکانات کا پرچار کیا جائے گا۔
کانفرنس کے شرکا کو بتایا جائے گا کہ’ سعدودی عرب میں کانکنی کے کن منصوبوں میں مفید سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے‘۔ 

شیئر: