رباط - - - پاکستانی ٹینس ا سٹار اعصام الحق قریشی نے گرینڈ پرکس حسن II ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔مراکش میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میچ میں ا سٹار پاکستانی پلیئر اعصام الحق قریشی انکے رومانین جوڑی دار فلورین مرجیا کو ارجنٹائن کے کارلوس برلوک اور انکے ہسپانوی جوڑی دار نیکولس الماگرو کا سامنا تھا تاہم ارجنٹائن کے کارلوس برلوک اور انکے ہسپانوی جوڑی دار نیکولس الماگرو کے مقابلے کے لئے نہ پہنچنے پر اعصام الحق قریشی انکے رومانین جوڑی دار فلورین مرجیا کو بآسانی واک اوور مل گیا اور اسٹار پاکستانی پلیئر اعصام الحق قریشی بغیر کسی محنت کے ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔