Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت داخلہ کی ہدایت پر گداگری کےانسداد کی مہم تیز

عطیات دینے کے سرکاری پلیٹ فارم مملکت میں موجود ہیں( فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی محکمہ امن عامہ کے اہلکار مملکت کے مختلف علاقوں میں گداگروں کو پکڑنے کی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔
وزارت داخلہ کی ہدایت پر گداگری کےانسداد کی مہم تیز کردی گئی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ امن عامہ نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے کہا ہے کہ  اگر مکہ مکرمہ اور ریاض ریجنوں میں انہیں کہیں گداگر ب نظر آئیں تو رابطہ کرکے مطلع کریں۔ 
محکمہ امن عامہ نے بیان میں کہا  کہ عطیات کے سرکاری پلیٹ فارم مملکت میں موجود ہیں۔ ضرورت مندوں تک عطیات کی ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے سرکاری عطیات پلیٹ فارم سے رجوع کیا جائے۔ 
یاد رہے کہ گداگری کا پیشہ اپنانے، گداگری پر آمادہ کرنے یا گداگر کی مدد کرنے پر چھ ماہ تک قید یا پچاس ہزار ریال تک جرمانے کی سزا ہے۔ دونوں میں سے کوئی ایک سزا بھی دی جاسکتی ہے۔ 
گداگری کا پیشہ اپنانے یا گداگروں سے بھیک منگوانے پر ایک سال کی قید یا ایک لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔ دونوں میں سے کسی ایک سزا پر اکتفا کیا جاسکتا ہے۔ 
اگر کوئی غیرملکی گداگری میں ملوث پایا جائے گا تو اسے قید کی سزا مکمل کرنے کے بعد مملکت سے بے دخل کردیا جائے گا۔
علاوہ ازیں اسے بلیک لسٹ بھی کیا جائے گا۔ حج یا عمرے پر آسکے گا اگرغیرملکی سعودی خاتون کا شوہر یا سعودی شہری کی بیوی یا ان میں سے کسی کی اولاد ہوگی تو اسے مملکت سے بے دخل نہیں کیا جائے گا۔  

شیئر: