شہزادہ فیصل بن فرحان سے روانڈا کے وزیر خارجہ کی ملاقات
دوطرفہ تعلقات اور انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اتوارکو دفترخارجہ ریاض میں روانڈا کے ہم منصب ڈاکٹر وینسنٹ بیروتا نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجسنی ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب اور روانڈا کے دوطرفہ تعلقات اور انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
علاقائی و بین الاقوامی حالات اور ان کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
وزیر مملکت برائے امورافریقی ممالک ڈاکٹر سالح الصالح بھی اس موقع پر موجود تھے۔