تیسرے جی سی سی گیمز میں سعودی عرب کی فٹسال ٹیم کی شرکت
تیسرے جی سی سی گیمز میں سعودی عرب کی فٹسال ٹیم کی شرکت
پیر 16 مئی 2022 17:17
خواتین ایتھلیٹکس میں روضہ السلیمانی 400 میٹر کی دوڑ میں فائنلسٹ ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب کی مردوں اور خواتین کی فٹسال ٹیمیں پیر سے کویت میں شروع ہونے والے تیسرے خلیجی گیمز میں حصہ لے رہی ہیں، یہ گیمز31 مئی تک جاری رہیں گی۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کے قومی ایتھلیٹکس جن میں مرد اور خواتین کھلاڑی شامل ہیں جی سی سی گیمز کے افتتاحی دن ایکشن میں نظر آئیں گے۔
عبداللہ ابکر100میٹر کی دوڑ کے کوالیفائر میں شامل ہوں گے جب کہ یوسف مصراہی، مازن ال یاسین اور محمد داؤد 400 میٹر کی دوڑ میں کوالیفائر کے طور پر حصہ لیں گے۔
خواتین ایتھلیٹکس میں روضہ السلیمانی 400 میٹر کی دوڑ میں فائنلسٹ ہیں۔ اس کےعلاوہ سعودی ایتھلیٹ سجا جلال لانگ جمپ اور شاٹ پٹ کے مقابلوں میں حصہ لیں گی اور ان کی ایک ساتھی لوجین الحامد 100 میٹر کی دوڑمیں شمولیت اختیار کریں گی۔
سعودی مردوں کی ایتھلیٹس ٹیم میں شامل حسین الحزام اور احمد ال یاسین پول والٹ فائنل میں اپنی مہارت کا ثبوت دیں گے۔
شاٹ پٹ مقابلے کے فائنل میں گولڈ میڈل کی دوڑ میں حصہ لینے والے محمد تولو اپنی بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
ان کے علاوہ حمود العلوانی اور محمد الیامی لانگ جمپ کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔