Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ہمارا خاندان بدعنوانی کے الزامات سے بری ہے، جمال مبارک

مصر کے سابق صدر کے بیٹے کا کہنا ہے عدالتی فیصلے بے گناہی ظاہر کرتے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کے بیٹے جمال مبارک نے بتایا ہے کہ وہ اور ان کے خاندان کے افراد 2011 کی عوامی احتجاج کے بعد بین الاقوامی عدالتوں میں لگائے گئے بدعنوانی کے الزامات میں بے گناہ ثابت ہوئے ہیں۔
اے پی نیوز ایجنسی کے مطابق جمال مبارک کا یہ بیان معزول صدر حسنی مبارک کے خاندان کی جانب سے اپنے بے قصور ہونے کی شبیہ بحال کرنے کی برسوں کی کوششوں کے بعد سامنے آیا ہے۔
آن لائن جاری ہونے والے ایک ویڈیو بیان میں سابق صدر حسنی مبارک کے بیٹے جمال مبارک نے کہا کہ یورپی یونین اور دیگر جگہوں پر حالیہ عدالتی فیصلے ان کی بے گناہی کو ظاہر کرتے ہیں۔
واضح رہے  کہ فروری میں کریڈٹ سوئس کے کلائنٹس کی معلومات بڑے پیمانے پر لیک ہونےسے یہ  بات سامنے آئی تھی کہ جمال مبارک اور ان کے بھائی علاء کے پاس بیک وقت بینک میں کم از کم 197.5 ملین ڈالر موجود تھے تاہم جمال مبارک نے یہ نہیں بتایا کہ ان کے خاندان نے یہ دولت کیسے کمائی ہے۔

جمال مبارک کے پاس کم از کم 197.5 ملین ڈالر موجود تھے۔ فوٹو ٹوئٹر

جمال مبارک کا کہنا ہے کہ حقائق اب سامنے آ چکے ہیں جب کہ جھوٹے الزامات کو واضح طور پر مسترد کر دیا گیا ہے اور ہمیں مکمل طور پر بری کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے یوٹیوب پر جاری  اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ اس طرح تاریخی ریکارڈ کو آزادانہ اور عدالتی طور پر درست کردیاگیا ہے۔
جمال مبارک نے اس معاملے کو بین الاقوامی عدالتوں میں لے جانے کا ذمہ دار مصری عدالتی حکام کو ٹھہرایا ہے۔
 

شیئر: