Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عادل الجبیر سے سویڈن کی وزیرخارجہ کی ملاقات

دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے مختلف پہلووں کا جائزہ لیا گیا( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ عادل الجبیر نے پیر کو ریاض کے وزارت خارجہ کے دفتر میں میں سویڈن کی وزیر خارجہ  کا خیر مقدم کیا ہے۔
سرکاری خبررساںایجنسی ایس پی اے کے مطابق  سرکاری مذاکرات میں دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے مختلف پہلووں کا جائزہ لیا گیا۔

مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے(فوٹو ایس پی اے)

علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت اورمشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
اس موقع پر وزیر مملکت برائےامورخارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر خالد بن مساعد العنقری، سویڈان اور آئس لینڈ میں سعودی عرب کے سفیر ایناس الشھوان اور ڈائریکٹر جنرل برئے یورپ سطلان بن خزیم بھی موجود تھے۔

شیئر: