Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں کورونا کے نئے مریض سب سے زیادہ

کورونا سے بچاو کے لیے 6 کروڑ 51 لاکھ سے زائد ویکسین لگائی جاچکی ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
مملکت میں کورونا کے مزید کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری، وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24  گھنٹوں کے دوران کورونا کے 545 نئے کیسزکی تصدیق ہوئی ہے۔  
سبق نیوز کےمطابق  جمعرات کو کورونا کے  نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اب تک کل مریضوں کی تعداد  7 لاکھ 61 ہزار 624 ہوچکی ہے جبکہ ایک ہی دن میں 616 صحت یاب ہوئے۔
اس طرح اب تک صحت یاب افراد کی کل تعداد 7 لاکھ 46 ہزار 13 ہوگئی ہے۔ کورونا سے گزشتہ روز ایک ہلاکت کی تصدیق ہونے کے بعد اب تک اس مرض سے 9 ہزار124 اموات ہوچکی ہیں۔  
وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف ریجنز میں 81 مریضوں کی حالت تشویشناک جنہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔ 

ریاض میں مصدقہ کیسز کی تعداد 103 رہی (فوٹو، ٹوئٹر)

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ  مریض جدہ میں سامنے آئے جن کی تعداد  144 رہی جبکہ  ریاض میں 103، مکہ مکرمہ 59، مدینہ منورہ  48، دمام میں 34، طائف میں 17 اور 12 جازان پائے گئے۔ 
اسی طرح صحت یاب ہونے والوں میں جدہ  147 سے سرفہرست رہا۔ ریاض 136 سے دوسرے اور مکہ مکرمہ 77 سے تیسرے نمبر پر رہا۔ 
وزارت صحت کے مطابق اب تک کورونا ویکسین  کی 6 کروڑ 51 لاکھ 59 ہزار 839 خوراکیں دی جاچکی ہیں۔

شیئر: