Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صدر مملکت کا ایک بار پھر عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانے سے انکار

صدر عارف علوی 9 مئی کو بھی گورنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری مسترد کرچکے ہیں (فائل فوٹو: عمر سرفراز چیمہ ٹوئٹر)
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم شہباز شریف کو گورنر پنجاب کے تقرر کے بارے میں ایڈوائس پر اپنا جواب دے دیا ہے۔
سنیچر کو وزیراعظم کو جواب دیتے ہوئے ایوانِ صدر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم، گورنر پنجاب کے تقرر کے بارے اپنی ایڈوائس پر نظرثانی کریں۔
ایوان صدر کے مطابق عمر سرفراز چیمہ اب بھی گورنر پنجاب کے عہدے پر فائز ہیں، نئے تقرر کا کوئی جواز نہیں ہے۔
مئی کے آغاز میں شہباز شریف کی حکومت نے صدر عارف علوی کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے قریبی ساتھی عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانے کے لیے ایک سمری بھیجی تھی۔
اس کے ساتھ ہی حکومت نے مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر بلیغ الرحمان کو عمر سرفراز چیمہ کی جگہ گورنر بھی نامزد کردیا۔
صدر عارف علوی نے 9 مئی کو وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانے کی سمری مسترد کردی تھی۔
تاہم وفاقی حکومت نے اُسی روز عمر سرفراز چیمہ کو گورنر پنجاب کے عہدے سے ہٹا دیا اور کابینہ ڈویژن کی جانب سے ایک نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

شیئر: