Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی جانب سے کرغیزستان کو 25 ٹن کھجوروں کا تحفہ

مالدیپ کو بھی 50 ٹن کھجوریں کا تحفہ دیا گیاہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب نے کرغیزستان کو 25 ٹن کھجوریں بطور تحفہ بھیجی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے تحت ایک تقریب میں یہ کھجوریں حوالے کی گئی ہیں۔
تقریب میں کرغیزستان میں سعودی عرب کے سفیر ابراہیم بن راضی اور دوسرے عہدیدار بھی موجود تھے۔
یاد رہے کہ شاہ سلمان مرکز نے حال ہی میں مالدیپ کو بھی 50 ٹن کھجوریں کا تحفہ دیا ہے۔
مالدیپ کے وزیر برائے اسلامی امور ڈاکٹر احمد ظہیر نے اس تحفے پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ دونوں ملکوں کے قریبی تعلقات کی عکاس ہے‘۔
یہ تحائف سعودی حکومت کی جانب سے دنیا کے مختلف خطوں میں کمزور خاندانوں کو فائدہ پہنچانے کے مقصد سے متعدد ممالک کو فراہم کیے جانے والے انسانی امداد کے پروگراموں کا حصہ ہیں۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ مرکز نے اب تک دنیا کے 77 ممالک میں مختلف قسم کے 1814 امدادی منصوبے شروع کیے ہیں۔
یہ منصوبے 144 مقامی،علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے شروع کیے گئے ہیں۔ ان منصوبوں پر 5.5 بلین ڈالر کی رقم خرچ کی گئی ہے۔
 جن ممالک نے اس مرکز کے منصوبوں سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا ان میں یمن شامل ہے جہاں 3.9 بلین ڈالرکے منصوبے شروع کیے گئے۔
اس کےعلاوہ فلسطین میں 368 ملین ڈالر، شام میں 322 ملین ڈالر اور صومالیہ میں 209 ملین ڈالر کے منصوبے شامل ہیں۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی کی جانب سے انسانیت کی خدمت، امداد اور ترقیاتی سرگرمیوں کے لیے عرب اور دیگر اسلامی ممالک میں کئی منصوبے جاری ہیں۔

شیئر: