Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی جے پی حکومت ہٹلر، سٹالن اور مسولینی سے بھی بدتر ہے: ممتا بینرجی

ممتا بینرجی نے کہا کہ بی جے پی ملک کے وفاقی ڈھانچے کو روند رہی ہے (فوٹو: انڈین ایکسپریس)
انڈیا کی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے حکمران جماعت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’بی جے پی حکومت ہٹلر، جوزف سٹالن یا مسولینی سے بھی بدتر ہے۔‘
انڈین ٹیلی ویژن چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق پیر کو کلکتہ میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے ممتا بینر جی نے الزام لگایا کہ ’حکومت ریاستی معاملات میں مداخلت کے لیے مرکزی ایجنسیوں کو استعمال کر رہی ہے۔‘
انہوں کہا کہ بی جے پی ملک کے وفاقی ڈھانچے کو روند رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’مرکزی ایجنسیوں کو جمہوریت کو بچانے کے لیے مکمل اختیارات دینے چاہییں۔‘
ممتا بینرجی نے کہا کہ ’بی جے پی کی حکومت ریاستی کاموں میں مرکزی ایجنسیوں کے ذریعے مداخلت کر رہی ہے اور ملک کے وفاقی ڈھانچے کو تباہ کر رہی ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’ایجنسیاں بااختیار ہونی چاہییں اور انہیں کسی سیاسی مداخلت کے بغیر غیر جانبدارانہ طور کام کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔‘

شیئر: