’تعلیمی شعبے میں سعودی عرب کی کامیابیاں قابل تعریف‘
’تعلیمی شعبے میں سعودی عرب کی کامیابیاں قابل تعریف‘
پیر 23 مئی 2022 22:32
سعودی نائب وزیر تعلیم نے تیونس میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کی ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی نائب وزیر تعلیم برائے یونیورسٹیز، تحقیق اور انویشن محمد السدیری نے تیونس میں عرب لیگ کی تعلیمی، ثقافتی اور سائنسی تنظیم کی جنرل کانفرنس کے 26 ویں اجلاس میں مملکت کے وفد کی سربراہی کی ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد السدیری نے رکن ممالک کے ساتھ مشترکہ تعاون میں عرب لیگ کی تعلیمی، ثقافتی اور سائنسی تنظیم کی نمایاں کامیابیوں کے ساتھ ساتھ مملکت کی طرف سے علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ بہت سے تعمیری پروگرام اور اقدامات کو اپنانے کی تعریف کی جو اس کے وژن 2030 کو پورا کرتی ہیں۔
سعودی وزیر نے تعلیم، ثقافت، سائنس اورانٹیلی جنس کے میدان میں مملکت کی کامیابیوں کو بھی سراہا خاص طور پر پیٹنٹس میں عرب دنیا میں اس کی پہلی پوزیشن، ایک ہزار871 بین الاقوامی پیٹنٹس کے اندراج کے ساتھ اور2021 کے لیے تعلیم کے معیار کے لحاظ سے اس کا دوسرا نمبر ہے۔
ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی اتحاد کو 30 ملین ڈالر دیے( فوٹو ایس پی اے)
محمد السدیری نے بین الاقوامی سائنس اور انجینئرنگ فیئر 2022 میں جیتنے والے 22 ایوارڈز کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر بہترین محقق اور پراجیکٹ سائنٹسٹ کے ایوارڈ کے بارے میں بھی بات کی۔
انہوں نے کہا کہ مملکت انویٹو ثقافتی پالیسیوں کے لیے قومی، علاقائی اوربین الاقوامی وژن کی حمایت کرتی ہے۔
سعودی وزیر نے کہا کہ مملکت نے ثقافتی پالیسیوں کے لیے ایک انٹرایکٹو لیبارٹری کے ساتھ ساتھ ثقافتی سکالرشپ پروگرام اور ترقیاتی فنڈ کا آغاز کیا تاکہ نوجوان تخلیقی میدان میں شامل ہو سکیں۔
نائب وزیر نے کہا کہ مملکت نے ’سعودی گرین انیشیٹو‘ کے مقاصد کی سپورٹ کرنے اورعالمی سطح پر مملکت کے ڈیجیٹل کردار کو بڑھانے، تنازعات والے علاقوں میں ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی اتحاد کو 30 ملین ڈالر دیے۔