Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایکسپو 2030 کی میزبانی، جمہوریہ قمر نے بھی سعودی عرب کی حمایت کردی

احمد قطان نے جمہوریہ قمر کے صدرعثمان غزالی سے ملاقات کی ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی مشیر ایوان شاہی احمد قطان نے بدھ کو جمہوریہ قمر کے صدرعثمان غزالی سے ملاقات کی ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق احمد قطان نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کی جانب سے صدر عثمان غزالی، جمہوریہ قمر کی حکومت اور برادر عوام کے لیے خیر سگالی کے پیغامات پہنچائے۔ 
جمہوریہ قمر کے صدر نے سعودی قیادت، حکومت اورعوام کے لیے خیر سگالی کے جوابی پیغامات احمد قطان کے حوالے کیے ہیں۔

باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی حالات کا بھی جائزہ لیا گیا(فومو ایس پی اے)

اس موقع پر سعودی عرب اور جمہوریہ قمر کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں جدید خطوط پر استوار کرنے اور مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی اہم حالات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
جمہوریہ قمر کے صدر نے اس موقع پر ریاض میں ایکسپو 2030 کی میزبانی سے متعلق سعودی عرب کی درخواست کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔  
احمد قطان نے جمہوریہ قمر کے صدر کا سعودی حکومت کی طرف سے شکریہ ادا کیا۔

شیئر: