Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں رائل آرٹ کمپلیکس کی تعمیر شروع کرنے کا اعلان

کمپلیکس 5 لاکھ مربع میٹر سے زیادہ رقبے پر قائم کیا جائے گا( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت اجلاس میں کنگ سلمان پارک کی مجلس انتظامیہ نے ریاض میں رائل آرٹ کمپلیکس کا تعمیراتی کام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپلیکس 5 لاکھ مربع میٹر سے زیادہ رقبے پر قائم کیا جائے گا۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رائل آرٹ کمپلیکس کنگ سلمان پارک کے قابل دید مقامات میں سے ایک ہوگا۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اس کا اعلان 19 مارچ 2019 کو کیا تھا، ولی عہد اس فیصلے پرعمل درآمد کرا رہے ہیں۔ 
رائل آرٹ کمپلیکس کے تحت بین الاقوامی تہذیبوں کا عجائب گھر قائم کیا جائے گا۔ یہ کمپلیکس کی ایک عمارت میں ہوگا۔ اس کی اونچائی 110 میٹر ہوگی۔
کمپلیکس میں قومی تھیٹر بھی ہوگا جس میں 2300 نشستوں کی گنجائش ہوگی۔ روایتی آرٹ کا رائل انسٹی ٹیوٹ بھی کھولا جائے گا جو 3 اکیڈمیوں پرمشتمل ہوگا۔  
کمپلیکس میں سنگ تراشی کا ایک ہال۔ دو تھیٹر، تین سینما ہال اور فن کاروں کے شہ پاروں پر مشتمل بڑا ہال بھی ہوگا۔ ثقافت اور آرٹ کے حوالے سے ڈھائی لاکھ سے زیادہ کتابوں پر مشتمل لائبریری ہوگی۔
کنگ سلمان پارک فاؤنڈیشن ریاض میں ثقافت اور آرٹ کے فروغ کے لیے کمپلیکس بنانا چاہتی ہے۔
کنگ سلمان پارک ولی عہد کی قیادت میں سعودی وژن 2030 کے اہم اہداف پورا کرے گا۔

 ریاض کا شمارعالمی درجے کے شہروں میں ہوگا( فوٹو ٹوئٹر)

 کنگ سلمان پارک دارالحکومت ریاض کے باشندوں کو صاف ستھری ہوا فراہم کرے گا ۔16 ملین مربع میٹر سے زیادہ کے رقبے میں قائم یہ پارک یہ دنیا بھر کے شہروں کا سب سے بڑا پارک ہوگا۔ 
کنگ سلمان پارک کے بننے سے ریاض کا شمارعالمی درجے کے شہروں میں ہوگا۔ 
کنگ سلمان پارک ریاض شہر کا اہم ترین مرکزی علاقہ بنے گا۔ اس سے شہر کی اہم شاہراہیں لنک کی جائیں گی۔۔ ریلوے سٹیشن اور ریاض کی بسوں کو اس سے جوڑا جائے گا۔
چہل قدمی کرنے والوں کے لیے 7.2 کلو میٹر کا گول ٹریک بنایا جائے گا۔ 11 مربع کلو میٹرسے زیادہ کے رقبے میں کھلے میدان ہوں گے۔ تقریبا دس لاکھ درخت لگائے جائیں گے۔

شیئر: