Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہائیڈروجن سے چلنے والی گاڑیاں متعارف، گورنرمشرقی ریجن نے معائنہ کیا

گاڑی 5 کلو گرام فیول سے 500 کلو میٹر تک چلتی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
گورنر مشرقی ریجن شہزادہ سعود بن نایف بن عبدالعزیز نے جمعرات کو ہائیڈروجن سے چلنے والی ماحول دوست گاڑی کا معائنہ کیا۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق شہزادہ سعود بن نایف نے اس حوالے سے مسرت کا  اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مملکت کی بڑی کمپنیاں کاروں کی دنیا میں رونما ہونے والی نئی اوراہم تبدیلیوں کے ساتھ چل رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات بہت اچھی ہے کہ وہ کمپنیاں مملکت میں بھی ماحول دوست گاڑیاں متعارف کرا رہی ہیں۔ یہاں اس قسم کی گاڑیوں کا مستقبل روشن ہے۔ 
یاد رہے کہ ہائیڈروجن فیول سے چلنے والی گاڑی 5 کلو گرام فیول سے 500 کلو میٹر کا سفر طے کرتی ہے۔ فیول چھوٹی سی بیٹری میں ذخیرہ ہوجاتا ہے اور ضرورت کے وقت کام آتا ہے۔ یہ گاڑی کی اضافی خوبی ہے۔ 
اس موقع پر وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود الشرقیہ برانچ کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن المقبل اور ایئر پروڈکٹس کمپنی کے متعدد عہدیدار بھی موجود تھے۔ 

شیئر: