تھائی لینڈ کے مشہور تفریحی مقام ’پھوکٹ‘ میں دو جیٹ سکیز آپس میں ٹکرا گئیں جس سے ایک چینی سیاح ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے چین کے سرکاری نیوز چینل ’سی سی ٹی وی‘ کے حوالے سے بتایا کہ ’منگل کو پیش آنے والے اس حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔‘
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب چینی سیاحوں کی پہلی منزل بن سکتا ہے؟Node ID: 827416
-
چینی سیاح سعودی عرب کے سفر کو کیوں ترجیح دینے لگے؟Node ID: 839871
واضح رہے کہ ’پھوکٹ‘ کے قریب چینی سیاحوں کو دو روز کے دوران پیش آنے والا یہ دوسرا حادثہ ہے۔
تھائی لینڈ چینی سیاحوں کے لیے ایک مقبول تفریحی مقام کی حیثیت رکھتا ہے جو نئے قمری سال کی تعطیلات کے دوران یہاں کا رُخ کرتے ہیں۔
سی سی ٹی وی کے مطابق پیر کو 33 چینی سیاحوں اور کریو کے پانچ ارکان کو لے جانے والی کشتی ’پھوکٹ‘ کے قریب کوہ راچھا کے جزیرے پر اُلٹ گئی۔
رپورٹ کے مطابق ’اس حادثے میں چین سے تعلق رکھنے والے تمام سیاحوں کو باحفاظت ریسکیو کرلیا گیا تھا۔‘
یاد رہے کہ گذشتہ برس 67 لاکھ چینی سیاحوں نے تھائی لینڈ کا دورہ کیا جو یہاں آنے والے کسی بھی ملک کے شہریوں کی سب سے بڑی تعداد تھی۔