Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں مرغیوں کا غیر قانونی مذبحہ خانہ سیل

غیرقانونی پولٹری فارم چلانے والے غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا گیا(فوٹو، ٹوئٹر)
جدہ میونسپلٹی نے الملیسا کے علاقے میں غیر قانونی طریقے سے مرغی خانے چلانے والے اور مرغیاں ذبح کرنے والے تارکین وطن کو گرفتار کرلیا۔  
عاجل ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی کے انسپکٹرز نے  حفظان صحت اور بلدیاتی کونسل کے ضوابط کی خلاف ورزیوں کی رپورٹ پر چھاپہ مارا تھا۔ رپورٹ درست ثابت ہونے پر مرغیوں کا غیر قانونی مذبح اور مرغی فارم بند کردیا گیا۔ 
الملیسا بلدیاتی کونسل کے چیئرمین انجینیئر مہدی عبداللہ الیامی نے بتایا کہ ہمارے انسپکٹرز ممنوعہ تجارتی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف تفتیشی مہم پر تھے۔ اسی دوران ان کے مشاہدے میں ایک دکان آئی جہاں غیر قانونی طریقے سے مرغیاں پالی جارہی تھیں اور انہیں ذبح کیا جارہا تھا۔
یہ کام غیر قانونی تارکین وطن کررہے تھے۔ وہ بلدیاتی کونسل کے  ضوابط اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کررہے تھے۔ غیر قانونی مذبح اور مرغی فارم پر موجود تمام اشیا ضبط کرکے تلف کرادی گئیں۔ 

شیئر: