سعودی عرب کےعسیر ریجن میں ہسپتال میں نرس پرتشدد میں ملوث سعودی شہری کی گرفتاری کے بعد وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ’ صحت عملے کے خلاف بدزبانی یا جسمانی تشدد سنگین جرم ہے جس کی سخت ترین سزا ہے‘۔
وزارت صحت کے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ’صحت عملے پرحملے میں ملوث شخص کو 10 برس تک قید یا 10 لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے‘۔
وزارت صحت ہسپتالوں سے رجوع کرنے والوں کو اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت دی ہے۔ اگر کسی شخص کو یہ احساس ہو کہ کسی مریض کا حق متاثر ہو رہا ہے تو وہ رپورٹ درج کرا سکتا ہے۔
الإعتداء على الممارس الصحي لفظياً أو جسدياً جريمة يعاقب عليها النظام:
- السجن لمدة تصل إلى (10) سنوات.
- غرامة تصل إلى مليون ريال. #الاعتداء_على_الممارس_الصحي_جريمة https://t.co/50zBEM52Pc pic.twitter.com/597TyZNGp7— وزارة الصحة السعودية (@SaudiMOH) May 27, 2022