رفاۃ عامہ کے وسائل کو نقصان پہنچانے پر قید وجرمانے کی سزا
ایک لاکھ ریال جرمانہ اوردو برس تک قید ہوسکتی ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ رفاۃ عامہ کے وسائل کو نقصان پہنچانےاور توڑ پھوڑ کرنے پر ایک لاکھ ریال جرمانہ اور دو برس قید کی سزا ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے ٹوئٹرپرجاری بیان میں کہا ہے کہ رفاۃ عامہ کے وسائل میں توڑ پھوڑ کرنا، جان بوجھ کر نقصان پہنچانا، معطل کرنے کی کوشش کرنا یا ایسا کرنے والے کا ساتھ دینا قابل سزا جرم ہے۔
پبلک پراسیکیوشن نے بتایا کہ جو شخص بھی عوامی سہولیات سے تعلق رکھنے والے اداروں کو کسی بھی طرح کا کوئی نقصان پہنچائے گا یا نقصان پہنچانے والے کا ساتھ دے گا یا ان میں توڑ پھوڑ کرے گا یا انہیں غیر موثر بنانے کی کوشش کرے گا تو ایسا کرنے پر اسے دو سال تک قید اور ایک لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا ہو گی۔