Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی امدادی ایجنسی کے تحت یمن میں صحت منصوبے جاری

ایک ہفتے میں 25 ہزار 838 لوگوں کی مدد کی گئی ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات یمن کے گورنریٹس عدن، لحج، تعز، الحديدة، حضرموت، حَجة اور مارب میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں، حاملہ خواتین اور نرسنگ ماؤں کے لیے غذائیت کے منصوبے کی سپورٹ کر رہا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق پروجیکٹ جس کا مقصد نیوٹریشنل تھراپی، ہیلتھ کیئر اور مشاورت فراہم کرنا ہے نے ایک ہفتے میں 25 ہزار 838 لوگوں کی مدد کی ہے۔
یہ خدمات سعودی عرب کی کوششوں کا حصہ ہیں جو شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے ذریعے یمنیوں کے مصائب کو کم کرنے خاص طور پر ماؤں اور بچوں کو جو موجودہ انسانی بحران کے دوران غذائی قلت سے دوچار ہیں۔
 یمن کے حَجة گورنریٹ میں الجادہ ہیلتھ سینٹر آؤٹ لیٹس میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے کلینکس نے 5068 افراد کو علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کی ہیں۔
ان میں وبائی امراض، ہنگامی حالات، اندرونی ادویات، بچوں کی صحت، تولیدی صحت، غذائی علاج، آگاہی اور تعلیم، سرجری اور سرجیکل ڈریسنگ کے کلینک شامل تھے۔
یمن کے حَجة گورنریٹ میں وبائی امراض کنٹرول کے ہنگامی مرکز نے بھی ایک ہفتے میں 4,001 افراد کو علاج فراہم کیا۔
یہ خدمات یمن میں صحت کے شعبے کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے مملکت کی کوششوں کے حصے کے طور پر آتی ہیں۔
دریں اثنا شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے یمن کے تعز گورنریٹ میں ضرورت مند گروپوں میں 14 ٹن سے زیادہ فوڈ باسکٹ تقسیم کیں جس سے 1,200 افراد مستفید ہوئے۔
یہ امداد یمن کی عوام کے مصائب کو کم کرنے اور ان کی بنیادی خوراک کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مملکت کی کوششوں کے فریم ورک کے اندر آتی ہے۔
خیال رہے کہ یمن شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی امداد سے سب سے زیادہ مستفید ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی حالیہ رپورٹ کے مطابق جن ممالک نے اس مرکز کے منصوبوں سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا ان میں یمن شامل ہے جہاں 4 بلین ڈالرکے منصوبے شروع کیے گئے۔
اس کے علاوہ فلسطین میں 369 ملین ڈالر، شام میں 327 ملین ڈالر اور صومالیہ میں 216 ملین ڈالر کے منصوبے شامل ہیں۔

شیئر: