Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عادل الجبیر سے انڈین سیکریٹری امور خارجہ اور یورپی وفد کی ملاقات

باہمی دلچسپی کے امور پر موقف کا بھی تبادلہ کیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر سے بدھ کو دفتر خارجہ ریاض میں سیکریٹری امور خارجہ ڈاکٹر اوصاف سعید نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ڈاکٹر اوصاف سمندر پار انڈین کے امور اور پاسپورٹ و قونصلر امور کے حوالے سے دفتر خارجہ میں سیکریٹری کے عہدے پر فائز ہیں۔ 
ملاقات میں دونوں دوست ملکوں کے تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور کا جائزہ لیا گیاہے۔ 
علاوہ ازیں عادل الجبیر سے بدھ کو دفتر خارجہ ریاض میں یورپی یونین کے اعلی عہدیدار انریکی مورا نے ملاقات کی ہے۔

مختلف شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)

وہ یونین میں ادارہ امور خارجہ کے سیاسی امور کے حوالے سے سیکریٹری جنرل کے نائب کے نائب کے طور پر کام کررہے ہیں۔ 
ایس پی اے کے مطابق اس موقع پر سعودی عرب اور یورپی یونین کے درمیان تعاون اور مختلف شعبوں میں انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا  گیا ہے۔
باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر نقطہ ہائے نظر کا تبادلہ بھی کیا گیا۔
یورپی یونین میں تعینات سعودی سفیر سعد بن محمد العریفی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

شیئر: