Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

5سال کے دوران55لاکھ غیر اخلاقی ویب سائٹس بندکردی گئیں، اتصالات بورڈ

ریاض(واس) مملکت میں گزشتہ سال 9 لاکھ ویب سائٹس پر پابندی لگائی گئی۔ اتصالات و انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے متعدد اسباب کے باعث یہ اقدام اٹھایا۔ تفصیلات کے مطابق بورڈ نے 2016 ء کے دوران جن ویب سائٹ کے لنکس پر پابندی عائد کی ان میں سے 68 فیصد غیر اخلاقی سائٹس تھیں جبکہ گزشتہ پانچ سال کے دوران 55 لاکھ انٹرنیٹ ویب سائٹس پر پابندی عائد کی گئی ۔ ان میں سے 91.4 فیصد غیر اخلاقی مواد پر مبنی تھیں۔ بچوں کے لئے جن غیر مناسب و یب سائٹس پر پابندی عائد کی گئی ان کی تعداد 13سو سے زائد ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ بورڈ نے شہریوں و غیر ملکیوں کی شکایت پر 52 ہزار لنکس پر پابندی عائد کی۔ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ اتصالات و انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ انٹرنیٹ فراہم کرنے والے اداروں کے تعاون سے غیر اخلاقی مواد پھیلانے والی سائٹس کو مسلسل بند کرتی ہے۔ بورڈ ذرائع نے بتایا کہ نوجوانوں کو غیر اخلاقی سرگرمیوں سے محفوظ رکھنے کا ایک ذریعہ یہ بھی ہے کہ ان کی غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی نہ ہو۔ بورڈ لنک پر پابندی عائد کرکے اپنے فرائض کی انجام دہی کررہا ہے۔ اس کے ساتھ خاندان پر بھی ذمہ داری عائد ہے کہ وہ اپنے بچوں کی نگرانی کریں اور ان کی اخلاقی تربیت بھی کریں۔ بورڈ نے انٹرنیشنل سروس فراہم کرنیو الے اداروں کے تعاون سے تمام سرچ انجنوں کو غیراخلاقی مواد سے محفوظ کرلیا ہے۔ اس کے علاوہ غیر اخلاقی اپیلیکیشنز پر بھی پابندی عائد کی جارہی ہے۔ بورڈ کی کوشش ہے کہ ایپل اسٹور اور گوگل پلے میں کوئی بھی ایسی غیر اخلاقی اپیلی کیشن بچوں او ر نوجوانوں کی دسترس میں نہ ہو ۔

شیئر: