Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قیمہ بنانے والی مشین میں3سال بچے کا ہاتھ پھنس گیا

جدہ ( اسٹاف رپورٹر ) شہری دفاع کے اہلکاروں نے قیمہ بنانے والی مشین میں پھنسے 3 سالہ بچے کا ہاتھ نکال لیا ۔ بچے کو ابتدائی طبی امداد دیکر فوری طور پر اسپتال پہنچایا جہاں آپریشن کے ذریعے اس کے ہاتھ کو مشین سے نکالا گیا ۔ شہر ی دفا ع کے ترجمان کرنل سعید سرحان نے بتایا کہ محکمہ کے کنٹرول روم میں اطلاع ملی تھی کہ ایک کم عمر بچے کا ہاتھ قیمہ بنانے والی مشین میں پھنس گیا ہے ۔ اطلا ع ملتے ہی محکمہ شہری دفاع کے ابتدائی طبی امدادی یونٹ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہو ںنے بچے کو ابتدائی طبی امداد دیکر فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا جہاں بچے کو بے ہوش کر کے مشین کو کاٹ کر اسکا ہاتھ نکالا گیا ۔

شیئر: