’سانتول 2‘ کا نام سے مشقیں شمال مغربی علاقے میں کی جا رہی ہیں ( فوٹو ٹوئٹر وزارت دفاع)
سعودی عرب کے شمال مغربی علاقے میں جمعہ 10 جون سے ’سانتول 2‘ کا نام سے فرانس، سعودی بری مشقوں کا آغاز کیا گیا ہے۔
دونوں ملکوں کے درمیان عسکری تجربات کے تبادلے، تعاون اور یکجہتی پالیسی کے تحت مشقیں کی جارہی ہیں۔
سعودی وزارت دفاع نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ’سعودی افواج سال بھر کسی نہ کسی دوست اور برادر ملک کے ساتھ عسکری مشقوں کا پروگرام بنائے ہوئے ہے‘۔
تجربات کے تبادلے اور تعاون پالیسی کے تحت مشقیں کی جارہی ہیں( فوٹو ٹوئٹر وزارت دفاع)
مشقوں کا مقصد حربی استعداد اور فیلڈ تجربات میں اضافہ، مشقوں میں شامل فریقوں کے درمیان عسکری تصورات اور اصطلاحات میں یکسانیت پیدا کرنا ہے۔
شمال مغربی علاقے کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل خالد الخشرمی نے بتایا کہ’ فرانس کے ساتھ سعودی عرب کی بری فوجی مشقیں کئی دن تک جاری رہیں گی۔ اس سے دونوں ملکوں کی افواج میں تعاون مضبوط اور مل کر عسکری آپریشن کی استعداد میں اضافہ ہوگا۔ عسکری تجربات سے دونوں ایک دوسرے کو فائدہ پہنچائیں گے‘۔
میجر جنرل خالد الخشرمی نے کہاکہ’ فریقین نے ان مشقوں کی سکیمیں پہلے سے تیار تھیں۔ تمام کام پیشہ ورانہ عسکری بنیادوں پر ہورہا ہے‘۔