مشترکہ فوجی مشقوں کے دوران متعدد آپریشن ہوں گے- (فوٹو وزارت دفاع ٹوئٹر)
سعودی عرب اور اردن نے ’محفوظ ساحل 5‘ کے عنوان سے الجبیل میں اتوار کو بحری فوجی مشقیں شروع کردیں- اس کا سلسلہ تیرہ جنوری تک جاری رہے گا-
اخبار 24 کے مطابق مشقوں میں مشترکہ فورس کے کمانڈر میجر جنرل علی الشھری نے بتایا کہ مشترکہ فوجی مشقوں کے دوران متعدد آپریشن ہوں گے-
شریک دستوں کی حربی استعداد اور لیاقت کا معیار بلند کیا جائے گا- دونوں برادر ملکوں کے درمیان عسکری تعاون بڑھے گا اور میدان جنگ کے تجربات کا تبادلہ ہوگا-
مشقوں کے انچارج کرنل خالد البلوی نے کہا کہ سعودی اور اردنی افواج کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ حکمت عملی کے تحت مشقیں کی جارہی ہیں-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں