مدینہ منورہ میں کنگ عبداللہ روڈ کا عروہ چوراہا پیر سے ایک ماہ کے لیے بند
چورہے کا وہ حصہ بند ہوگا جو مسجد نبوی کی جانب جاتا ہے( فوٹو سبق)
سعودی عرب مدینہ منورہ محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ عمر بن خطاب روڈ کے ساتھ کنگ عبداللہ روڈ کا چوراہا پیرسے بند کیا جائے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے بیان میں کہا کہ کنگ عبداللہ روڈ کا عروۃ چوراہا جزوی طور پر بند کیا جائے گا۔
اس کا وہ حصہ بند ہوگا جو مسجد نبوی کی جانب جاتا ہے۔ یہ کام میونسپلٹی کے ساتھ تعاون سے جائے گا۔
محکمہ ٹریفک نے بتایا کہ عروہ چوراہا پیر 14 جون سے ایک ماہ کے لیے بند ہوگا۔