Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی امدادی ایجنسی کے یمن میں صحت منصوبے جاری

ایک ہفتے میں چار ہزار 489 افراد کا علاج کیا گیا ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی جانب سے یمن کےعوام کو طبی خدمات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق یمن کے حجہ گورنریٹ میں قائم الجادہ ہیلتھ سینٹر نے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے تعاون سے ایک ہفتے میں چار ہزار 489 افراد کا علاج کیا۔
خیال رہے کہ الجادہ ہیلتھ سینٹر یمن کے آس پاس کے بہت سارے مراکز میں سے ایک ہے جسے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کا مکمل تعاون حاصل ہے۔
یمن کے المہرہ گورنریٹ میں قائم ڈائیلاسزسینٹر شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے تعاون سے مریضوں کو طبی خدمات فراہم کر رہا ہے۔
اس ڈائیلاسز سینٹر میں گذشتہ ایک ماہ کے دوران 95 مریض آئے جن میں 44 ایسے تھے جنہوں نے 396 ڈائیلاسز سیشن حاصل کیے تھے۔
دی ایمرجنسی سینٹر فار ایپڈیمک کنٹرول نے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے تعاون سے یمن کے حجہ گورنریٹ میں ایک ہفتے میں تین ہزار 498 مریضوں کا علاج کیا۔
یہ خدمات یمن میں صحت کے شعبے کو بہتر بنانے کے لیے مملکت کی کوششوں کے حصے کے طور پر آتی ہیں جن کی نمائندگی شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کرتا ہے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے حال ہی میں یمن کی وزارت صحت عامہ اور آبادی کے لیے مارب کے گورنریٹ میں طبی بستروں کی فراہمی کا منصوبہ شروع کیا ہے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات  اپنے قیام کے بعد سے یمنی بھائیوں کو پناہ، خوراک، ہیلتھ اور تعلیم سمیت مختلف اقسام کی انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ مرکز نے اب تک دنیا کے 83 ممالک میں مختلف قسم کے  1997 امدادی منصوبے شروع کیے ہیں۔
یہ منصوبے 144 مقامی،علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے شروع کیے گئے ہیں۔ ان منصوبوں پر 5.5  بلین ڈالر کی رقم خرچ کی گئی ہے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی حالیہ رپورٹ کے مطابق جن ممالک نے اس مرکز کے منصوبوں سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا ان میں یمن شامل ہے جہاں 4 بلین ڈالرکے منصوبے شروع کیے گئے۔
اس کے علاوہ فلسطین میں 369 ملین ڈالر، شام میں 327 ملین ڈالر اور صومالیہ میں 216 ملین ڈالر کے منصوبے شامل ہیں۔

شیئر: