Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ محمد بن سلمان کا کویتی ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ 

شہزادہ محمد بن سلمان نے کویتی ولی عہد کی صحت دریافت کی ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کویتی ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سے منگل کو ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے کویتی ولی عہد کی صحت دریافت کی اوران کی پائدار صحت کی خواہش کا اظہار کیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کویتی ولی عہد نے ٹیلیفونک رابطے اور برادرانہ نیک خواہشات کے اظہار پر شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ 
یاد رہے کہ کویتی ایوان امیری نے اعلامیہ جاری کرکے بتایا تھا کہ ولی عہد شیخ مشعل بیماری کی وجہ سے آرام کررہے ہیں۔
اعلامیہ میں کویتی عوام کو اطمینان دلایا گی اکہ شیخ مشعل کی صحت ٹھیک ہے۔ 

شیئر: