Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہوم ڈیلیوری سروس، نوجوانوں کو ماہانہ تین ہزار ریال دیے جائیں گے

 سعودی اداروں نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں ( فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی وزارت افرادی قوت، فروغ افرادی قوت فنڈ (ہدف) انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن اتھارٹی اورعمل المستقبل کمپنی نے ہوم ڈیلیوری سروس میں سعودی نوجوانوں کو ملازمت دلانے کے لیے نئے اقدام کا اعلان کیا ہے۔ جس میں سعودی نوجوانوں کو ماہانہ تین ہزار ریال دیے جائیں گے۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق سعودی اداروں نے نئے اقدام کا اعلان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرکے کیا ہے۔
ان اداروں نے طے کیا تھا کہ جو سعودی نوجوان اپنے طور پر سمارٹ فون ایپ کے ذریعے ہوم ڈیلیوری سروس میں حصہ لیں گے اور درکار انتظامات کریں گے انہیں ماہانہ تین ہزار ریال زراعانت کے طور پر دیے جائیں گے۔
پروگرام کے آغاز سے 24 ماہ تک یہ سہولت دی جائے گی تاکہ اس دوران ہوم ڈیلیوری سروس سے منسلک سعودی لڑکیاں اور لڑکے اپنے قدموں پر کھڑے ہو سکیں۔ 
وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود اور فروغ افرادی قوت فنڈ (ہدف) نے یہ اقدام پرائیویٹ سیکٹر میں سعودی نوجوانوں کو روزگار دلانے اور روزگار کا اہل بنانے کی وسیع تر قومی پالیسی کے تحت کیا ہے۔
ہدف کا کہنا ہے کہ تین ہزار ریال زراعانت اس شرط پر دیا جائے گا کہ امیدوار سعودی شہری ہو، اور وہ روزگار گیٹ سے آزادانہ کام (عمل حر) کا پرمٹ جاری کرا چکا ہو، اس کی عمر 18 سال سے کم نہ اور60 سال سے زیادہ نہ ہو۔ درخواست دیتے وقت سرکاری ملازم ہو اور نہ کسی پرائیویٹ ادارے میں کام کررہا ہو۔ 
گاڑیوں کے ڈرائیور روزگار گیٹ وزٹ کرکے زراعانت کے  لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

شیئر: